دادو میں کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق،

2زخمی آئی جی سندھ امجد سلیمی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی آئی جی دادو سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ جون 17:09

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں نامعلوم مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اندوہناک واقعہ بی سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔دوسری جانب دادو واقعے پر آئی جی سندھ امجد سلیمی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی آئی جی دادو سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔