صہیونی فوج کی غزہ میں کاغذی جہاز یہودی کالونیوں پر پھینکنے والے فلسطینیوں پر بمباری

جمعہ 22 جون 2018 17:09

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر آتش گیر کاغذی جہاز یہودی کالونیوں پر پھینکنے والے فلسطینیوں پر بمباری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے بمباری میں کاغذی جہاز اور آتش گیر غبارے اڑانے والوں کو رفح کے علاقے میں نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ پر میزائل داغا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔قبل ازیں جمعرات کو ظہر کے بعد اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح میں غبارے اڑانے والوں پر بمباری کی تھی۔مشرقی رفح میں صوفا کے مقام پر اسرائیلی ڈرون طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔