بیروت، فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے باہر سے چیکنگ کیلئے لگائے الیکٹرانک گیٹ ہٹا دیئے گئے

جمعہ 22 جون 2018 17:09

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپوں ’عین حلوہ‘ اور المیہ المیہ کے باہر چیکنگ کیلئے لگائے گئے الیکٹرانک گیٹ ہٹا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لبنان کے صیدا شہر میں حماس کے سیاسی شعبے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فلسطینی تنظیموں کے پرزور مطالبے پر لبنانی حکومت نے عین الحلوہ اور المیہ المیہ پناہ گزین کیمپوں کے باہر نصب کیے گئے الیکٹرانک سیکیورٹی گیٹس ہٹا دیئے گئے ہیں۔

حماس کے سیاسی شعبے کے عہدیدار ایمن شناعہ نے بتایا کہ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے باہر لگائے گئے الیکٹرانک گیٹس کو ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے کے اختتام تک تمام گیٹ ہٹا دیے جائیں گے۔