اسرائیلی فوج کا بیت لحم پر چھاپہ، متعدد فلسطینی گرفتار کرلئے

جمعہ 22 جون 2018 17:11

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی ایک مزاحمتی سیل کا حصہ ہیں جو شہر میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے اسلامی تحریک مزاحمت سے منسلک ایک مزاحمتی سیل کو گرفتار کیا ہے جس میں 20 فلسطینی شہری شامل ہیں۔ تاہم گرفتار فلسطینیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔یہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی تنصیبات اور شخصیات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :