پیپلز پارٹی نے عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول قبل از وقت دھاندلی قرار دیدیا

وزیرداخلہ،پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں، عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان اور قبل از وقت دھاندلی ہے،سابق چئیرمین سینٹ نئیربخاری کا بیان

جمعہ جون 17:21

پیپلز پارٹی نے عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول قبل از وقت دھاندلی قرار ..
اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کے لیے رینجرز کی سیکیورٹی پرسوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ،،،پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں، عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان اور قبل از وقت دھاندلی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چئیرمین سینٹ نئیربخاری نے الزام عائد کیاکہ وزیرداخلہ،،،پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں۔

نیئربخاری نے سوال اٹھایاکہ عمران خان کوغیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان ہے۔۔عمران خان کی سیکیورٹی کیلئی300 رینجرزاہلکاروں کی تعیناتی حیران کن ہے۔نیئربخاری نے احتجاجاً کہاکہ عمران خان کیلیے غیر معمولی پروٹوکول قبل از وقت دھاندلی ہے۔جنہیں دہشتگردوں سے خطرہ ہے،ان کیلیے کوئی سیکیورٹی نہیں۔