خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کی خواہاں ایم ایم اے متفقہ امیدوار لانے میں تاحال ناکام

مرکزی پارلیمانی بورڈ کے طویل ترین اجلاس میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی بیشتر نشستوں پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

جمعہ 22 جون 2018 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کی خواہاں ایم ایم اے متفقہ امیدوار لانے میں تاحال ناکام،مرکزی پارلیمانی بورڈ کے طویل ترین اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی اور قومی اسمبلی کی بیشتر نشستوں پر اتفاق رائے نہ ہوسکا،تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور جماعت اسلامی کی ہٹ دھرمی کے باعث پارلیمانی بورڈ متفقہ امیدواروں کا کوئی فیصلہ نہ کرسکاباخبر ذرائع کے مطابق دونوں بڑی جماعتوں کے غیر لچکدار رویہ پر اتحادی جماعتیں بھی پریشانہیں ۔

فاٹا اور صوبہ خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں جے یوآئی ف اور جماعت اسلامی آمنے سامنیاآکھڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اتحاد خطرے میں بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی پارلیمانی بورڈ میں معاملہ حل نہ ہوپایا، کے پی کا معاملہ سپریم کونسل کو بھجوادیا گیا، اطلاعات کے مطابق فاٹا میں جے یو آئی اور جماعت اسلامی اپنی اپنی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں یا نہیں، اس کا فیصلہ بھی نہ ہوسکاتاہم ابھی تک اتحادی جماعتیں ملک بھر سے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی خواہاںہیں ، تاہم باقی اتحادی جامعتوں کی جانب سے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زوردیا جا رہاہے ہے۔

اس بارے میں سپریم کونسل کا اجلاس موجودہ صورتحال میں ہنگامی طور پر بلائے جانے کا بھی امکانبھی ظاہر کای جارہاہے ۔ اس سلسلے میں اآج اسلام آباد میں ہونے والے عید ملن پارٹی میں معاملے پر مشاورت ہوگی،عید ملن پارٹی میں تمام جماعتوں کے قائدین کی شرکت متوقع ہے،جس کے بعد سپریم کونسل کا اجلاس بھی بلائے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔