الیکشن کے غیر جانبدارانہ ا نعقاد کیلئے جاری ہدایات پر تمام سرکاری محکمے من و عن عمل در آمد کو یقینی بنائیں، ڈی سی اوکاڑہ

جمعہ 22 جون 2018 17:21

اوکاڑہ۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) الیکشن کے شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ا نعقاد کیلئے حکومت نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان پر عمل در آمد کیلئے تمام سرکاری محکمے من و عن عمل در آمد کو یقینی بنائیں، متعلقہ ادارے طے شدہ ایس او پیز کی پیروی کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے چارج لینے کے بعد افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہو ں نے کہا کہ ضلع میں سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کئے جانیو الے اقدامات کو وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف ہسپتالوں کے دورے کر کے خود چیک کریں گے، ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے مزید کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے بلدیاتی ادارے بھر پور اقدامات کریں، ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں صحت کی سہولیات کو مثالی بنانے اور ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری کے ساتھ ساتھ شہروں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو بھی تیز کرنے کیلئے اور روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سرویلینس کی بھی ہدایت کی ۔