سول کورٹ جڑانوالہ کے جونیئر کلرک کیخلاف رشوت لینے پر مقدمہ درج

جمعہ 22 جون 2018 17:18

فیصل آباد۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے سول کورٹ جڑانوالہ کے جونیئر کلرک پر بھرتی کرانے کیلئے رشوت لینے پر مقدمہ درج کرادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو منور حسین اور شاہد اقبال نے الگ الگ درخواست گزاری کہ جونیئر کلرک مقصود احمد نے انہیں تعمیل کنندہ بھرتی کرانے کے لئے تین تین لاکھ روپے رشوت لی ہے جبکہ انہیں بعدازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ تعمیل کنندہ آرڈر بھی جعلی ہیں اورجونیئر کلرک رقم بھی واپس نہیں کر رہا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تفتیش محمد طارق نے دوران انکوائری جونیئر کلرک کو گنہگار تحریر کیا جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :