Live Updates

مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی دستاویز ہو گی‘ میاں عثمان

جمعہ 22 جون 2018 17:18

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنما، پی پی 153سے امیدوارمیاں عثمان نے کہا ہے کہ تھوک کے حساب سے لوٹوں کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو ا پنی ہی جماعت میں اپنی شناخت کا چیلنج درپیش ہے ،مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی دستاویز ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں مقامی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلدصحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

میاں عثمان نے کہاکہ صرف ٹکٹ کا حصول پارٹی سے وابستگی کا معیار نہیں ہوناچاہیے ۔ قیادت نے اگر موقع دیا تو اپنی بھرپو رجان لڑا دیں گے اور کامیابی حاصل کر کے اسمبلی کے اندر حلقے کی عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور اسے ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے جس برق رفتاری سے کام کیا ہے اس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ میاں عثما ن نے کہا کہ ٹکٹو ں کی تقسیم کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ نے کرناہے اور جو بھی فیصلہ ہو اسے سب کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ہم نے اپنی ذات سے آگے بڑھ کر اپنے ملک اور پارٹی کاسوچناہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات