تحریک انصاف کے چیئرمین عمران این اے 53سے کامیاب ہو کر وفاق سے منتخب ہونے والے پہلے وزیر اعظم بنیں گے، بابر اعوان

جمعہ جون 17:18

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران این اے 53سے کامیاب ہو کر وفاق سے منتخب ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین خان عمران این اے 53سے کامیاب ہو کر وفاق سے منتخب ہونے والے پہلے وزیر اعظم بنیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو الیکشن ٹربیونل میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عدالت میں اعتراض یہ ہے کہ عمران خان کا فارم درست طریقے سے نہیں بھرا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق امیدوار اعتراضات نہیں اٹھا سکتے ۔کیا یہ اعتراض اٹھا سکتے ہیں یا نہیں، پہلے یہ بات واضح ہوگی ۔۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں تعیناتیوں کو سیاسی گردان رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال میں ہونے والی تعیناتیوں میں جن کے تبادلے ہوئے ان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری سے چھتا ہوں آپ نے ایک تبادلہ بھی کیوں نہیں کیا ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان این اے 53 سے الیکشن لڑیں گے اور وہ وفاق سے پہلے وزیر اعظم بھی بنیں گے -