رواں مالی سال کے گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران 2.345 ارب ڈالر سے زائد مالی ریڈی میڈ ملبوسات برآمد کئے گئے

جمعہ جون 17:18

رواں مالی سال کے گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران 2.345 ارب ڈالر سے زائد مالی ریڈی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) رواں مالی سال کے گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران 2.345 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ریڈی میڈ ملبوسات برآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ سال کی اس مدت کے دوران2.075 ارب ڈالر مالیت کے ملبوسات برآمد کئے گئے تھے۔جمعہ کو محمکہ شماریات کے مطابق جولائی۔مئی2017-18کی مدت کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران تقریبا 38195درجن ریڈی میڈ گامنٹس برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 31584درجن تھیں۔درایں اثنا پاکستان نے 98,783 درجن نٹ ویئر مصنوعات کی برآمدات سے 2.480 ارب ڈالر کمائے۔اسی مدت کے دوران2ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بیڈ ویئر بھی برآمد کئے گئے۔تولیوں کی برآمدات میں بھی 1.66فیصداضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 12.336ارب ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :