سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس بلانے کی ہدایت

جمعہ 22 جون 2018 17:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس بلانے کے لئے کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے علاوہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اسلام آباد میں موجود نمائندوں کو شمولیت کی دعوت دی جائے گی جس میں مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت و بربریت کے واقعات پر بھی غور و فکر کیا جائے گا۔