دیر ینہ عداوت پر دودھ فرو ش قتل

جمعہ 22 جون 2018 17:13

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) تحصیل شاہپور کے قریبی قصبہ مانگوال کلاں میں دودھ فروش کو دیر ینہ عداوت پرقتل کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ابوبکر راجپوت نے 14سال قبل قطب الدین عرف گڈو بھٹی ، فخر عرف ککو بھٹی اور ارسلان کی بہن سے کورٹ میرج کرلی تھی ، برادری کے اصرار پر شادی کے 2ماہ بعد ہی اس کو طلاق دیدی تھی ، والدین نے اس لڑکی کی شادی کہیںاور کر دی جو بعدازاں و فات پاگئی تاہم مقتول ابوبکر نے الزام عائد کیاتھا کہ اس کو اہل خانہ نے قتل کیا ہے ، اسی رنجش پر ابوبکر راجپوت کو قطب الدین عرف گڈو بھٹی ، فخر عرف ککو بھٹی اور ارسلان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا جب وہ دودھ لینے مانگوال ایجنسی موڑ پہنچا ،قتل کی خبر پہنچتے ہی اسکے گھر میں کہرام مچ گیا ، اہل خانہ فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے ،پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی جسے بعدازاں مانگوال میں سینکڑوں لواحقین کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ شاہپور سٹی نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔