نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

جمعہ 22 جون 2018 17:13

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) تھانہ عطاء شہید کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ عطاء شہید کے علاقہ چک نمبر ی105جنوبی پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ظفراقبال بھٹی سکنہ چک نمبری 102جنوبی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔