ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 4زخمی

جمعہ جون 17:13

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ٹر یفک کے مختلف حادثات میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کیمطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ جھال چکیاں کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکراجانے سے 25سالہ سلطان جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ریلوے پھاٹک چسو کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے جبی کا رہائشی موٹرسائیکل سوار (ریٹائرڈ) سکول ٹیچر شیر علی میانہ موقع پر دم توڑ گیا۔ متعلقہ تھانہ کی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔