پنجاب بھرمیں 853ٹریفک حادثات ،07 ا فراد جاں بحق،999زخمی

جمعہ جون 17:12

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی853 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں634 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں 358 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 07 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 426 ڈرائیوز، 15کم عمرڈرائیورز، 426 مسافراور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 198 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت212 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد87 حادثات میں 96 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 72حادثات میں88 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل853 متاثرین میں793 مرد اور206 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوںمیں206 فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور548 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 292 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں701 موٹر سائیکلز،110آٹو رکشے،88 موٹر کاریں، 34 وین ، 16 مسافر بسیں ،31 ٹرک اور 112 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔