پاکستان نیوی مکمل طور پر چوکس ہے ، قومی مفادات کے تحفظ کیلئے علاقائی سمندر وں میں اپنی موجودگی برقرا ر رکھے ہوئے ہے ،ْظفر محمود عباسی

افسران قرآن و سنت کے علم اور نظریہ پاکستان کی روشنی میں اپنی قابلیتوںاور مہارتوں کا بہترین طریقے سے استعمال کریں ،ْنیول چیف

جمعہ 22 جون 2018 17:35

پاکستان نیوی مکمل طور پر چوکس ہے ، قومی مفادات کے تحفظ کیلئے علاقائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میںپی این اسٹاف کورس کے شرکاء اور اساتذہ سے خطاب کیا۔ پی این وار کالج لاہور آمد پرکالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا خیر مقدم کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں تیزی سے بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور عالمی منظر نامے پر روشنی ڈالی جہاں وسائل کی جستجو اور بالادستی کا حصول مسابقت کے رجحان اور نئی صف بندیوں کو جنم دے رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی مکمل طور پر چوکس و مستعد ہے اور قومی مفادات بشمول سی پیک اور گوادر کے تحفظ کے لیے علاقائی سمندر وں میں اپنی موجودگی مستقل طور پر برقرا ر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ نے حاضرین کو پاک بحریہ کے وژن کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔سربراہ پاک بحریہ نے بحری اقتصادیات میں اضافے کے لیے قومی سطح پر میری ٹائم آگہی کے فروغ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

زیر تربیت افسران کو نصیحت کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمو د عباسی نے کہا کہ قائد انہ حیثیت سے افسر کے لیے لازمی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ طرز عمل کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قرآن و سنت کے علم اور نظریہ پاکستان کی روشنی میں اپنی قابلیتوںاور مہارتوں کا بہترین طریقے سے استعمال کرے۔ قبل ازیں، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمو د عباسی نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :