سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی لیاقت علی جتوئی سے مختلف برادریوں کی ملاقات پی ٹی آئی میں شامل

جمعہ جون 17:35

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی سے مختلف برادریوں کی ملاقات پی ٹی آئی میں شامل گوٹھ خداآباد پٹھان کی سولنگی برادری جن میں غلام مرتضی سولنگی ، امان اللہ سولنگی نے لیاقت علی جتوئی ، صداقت علی جتوئی سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا ، جبکہ کے این شاہ سے پیپلزپارٹی کائونسلر حسین ارڑو ، اکبر ارڑو ، زاہد حسین چانڈیو، محبوب علی چانڈیو، جبکہ گوٹھ مرید حسین لاکھیر سے سردار علی احمد لاکھیر اور دیگر نے شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر امیدوار حلقہ پی ایس 83احسان علی جتوئی، نیاز احمد برڑو ، ڈاکٹر غلام عباس مہیسر ،خلیل احمد کونھارو ، حاجی عبدالطیف آرائین اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر لیاقت علی جتوئی نے موجود میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں یہ ہماری نہیں عمران خان کے نظریے کی کامیابی ہے جو لوگ روز بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں مخالفین پریشانی کا شکار ہیں مخالفین نے دس سال اقتدا ر کے مزے لوٹے ہیں اور عوام کا خون چوسا ہے اب عوام ان کے نعروں میں آنے والی نہیں عوام جان چکی ہے کہ یہ صرف بھٹو کا نام استعمال کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیں پیپلزپارٹی کے نمائندے اب ورک کے لیے بھی جاتے ہوئے گھبرا رہے ہیں عمران خان کے خواب کو پایہ تکمیل کریں گے ملک میں انصاف کا نظام قائم ہوگا تحریک انصاف مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔