سانگھڑ میں 2 گروہوں میں معمولی تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 5 زخمی

جمعہ 22 جون 2018 17:39

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سانگھڑ میں معمولی تنازع پر دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتئجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں منگلی تھانے کی حدود میں چک پٹھان میں گاڑی کے ٹائر سے اڑنے والا پتھر لگنے سے شروع ہونے والا معمولی تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا۔جھگڑے کے دوران فریقین کی جانب سے اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔