گھوٹکی میں مسافر کوچ الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق، 28 زخمی

جمعہ 22 جون 2018 17:39

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) گھوٹکی میں مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتئجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت اٹھائیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑہ کے قریب کراچی سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بیقابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت اٹھائیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر ہپنچ گئے۔ رسیکیو اہکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال اوباڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔