Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی آٹھ مکانوں اور کروڑوں کے مالک نکلے

جمعہ 22 جون 2018 17:39

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی آٹھ مکانوں اور کروڑوں کے مالک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی آٹھ مکانوں اور کروڑوں کے مالک ہیں۔ کاغذات نامزدگی میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی میں تین جائیدادیں ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد علی سوسائٹی میں مکان کی قیمت 11 لاکھ72 ہزار روپے، کلفٹن بلاک فائیو کے مکان کی قیمت 56 لاکھ روپے اور گلستان جوہر میں پلاٹ کی قیمت پچاس ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔

ڈینٹل اسپتال کی مالیت سوا دو کروڑ روپے ہے۔ اہلیہ کے نام سندھی مسلم سوسائٹی میں مکان، ڈی ایچ اے اور ہاکس بے میں دو پلاٹوں کی مجموعی قیمت 91لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ عارف علوی کے دو بینک اکاونٹس میں 37لاکھ روپے اور 64 لاکھ روپے جمع ہیں۔ پچاس سولہ سونا بھی ان کی ملکیت ہے۔اسلام آباد میں پراپرٹی کی قیمت گیارہ کروڑ روپے ظاہر کی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات