Live Updates

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں جمعہ کے نماز کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے

جمعہ 22 جون 2018 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں جمعہ کے نماز کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ،مساجد کے باہر سادہ کپڑوں میں پولیس کے نوجوان تعینات تھے اور خفیہ کیمروں کے ذریعے کوئٹہ شہر کے مساجد اور امام بارگاہوں کی نگرانی کی گئی ،جمعہ کے روز کوئٹہ میں شدید گرمی کے باعث بڑے بڑے کاروباری مراکز ،مارکیٹیں اور پلازہ بند رہے اور شہر میں ٹریفک بھی معمول سے کم رہی ،رمضان المبارک اور عید الفطر کے بعد کوئٹہ شہر کے لوگوں نے خریدار ی رات کے وقت کرنا شروع کردی ہیں ،دن کے وقت گرمی کی وجہ سے بہت سے علاقوںمیں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہوتاہے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات