سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بھانجی کی لندن میں شادی

آزادی حسین نے لندن نژاد شہری سے شادی کی ، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ جون 17:46

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بھانجی کی لندن میں شادی
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : سابق وزیرا عظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بھانجی نے لندن میں شادی کر لی۔ قومی اخبار کے مطابق بے نظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو کی صاحبزادی آزادی حسین نے لندن میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ شادی کی اس تقریب میں خاندان کے قریبی افراد اور دوست احباب کو مدعو کیا گیا تھا۔ قومی اخبار کے مطابق لندن میں ہوئی اس شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

ان تصاویر میں دلہن آزادی حسین نے روایتی طور پر سُرخ رنگ کا جوڑا اور سونے کے زیورات پہن رکھے تھے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
آزادی حسین کی شادی لندن میں مقیم ایک برطانوی نژاد شہری سے ہوئی، اور شادی کی اس تقریب میں بے نظیر بھٹو شہید کے تینوں بچوں بلاول بھٹو زرداری،، آصفہ اور بختاور بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آزادی حسین کی ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صافین ان کے دلہے سے متعلق جاننے کے لیے کافی بے چین نظر آئے۔

ایک اور تصویر میں دلہن کو سفید جوڑے میں دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دلہے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن فی الحال اس جوڑے کی شادی کی تقریب کے علاوہ اور کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ آزادی حسین کی کزنز آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر بھی اس شادی کی کوئی تصویر یا اس شادی سے متعلق کوئی معلومات پوسٹ نہیں کی گئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو خاصا تعجب ہوا۔ واضح رہے کہ آزادی حسین سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ہمشیرہ صنم بھٹو کی صاحبزادی ہیں۔