کراچی میں بھاری ٹریفک کے داخلے کا معاملہ،سندھ ہائی کورٹ کو ایک ماہ میں درخواست نمٹانے کا حکم

جمعہ جون 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) کراچی میں بھاری ٹریفک کے داخلے کا معاملہ ، عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کو چھٹیوں کے بعد ایک ماہ میں درخواست نمٹانے کا حکم دے دیا۔شہر میں ہیوی ٹریفک کے مکمل پابندی کے خلاف ہائیکورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں بھاری ٹریفک کے داخلے کے معاملے کی سماعت ہوئی ہیوی ٹریفک کے حوالے سے درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کو چھٹیوں کے بعد ایک ماہ میں درخواست نمٹانے کا حکم دے دیا،شہر میں ہیوی ٹریفک کے مکمل پابندی کے خلاف ہائیکورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے کا حکم معطل کر رکھا ہے،میئر کراچی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے ایم سی کے پاس فنڈز ختم ہو گئے ہیں لیکن کے ایم سی کو اپنی ہی رقم نہیں دی جا رہی،بعد ازاں عدالت نے کے پی ٹی کو کے ایم سی سے معاملہ تین ہفتوں میں حل کرنے کا حکم دے دیا،،سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کے پی ٹی کی طرف کے ایم سی کی پانچ سو بیس ملین کی رقم بنتی ہے، کے پی ٹی انتظامیہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کے ایم سی کی رقم بنتی ہے،کافی عرصے سے کے پی ٹی رقم ادا نہیں کر رہی،کے ایم سی کے پاس فنڈز نہیں ہیں،کے ایم سی کے پاس ملازمین کو تنخواہ سمیت الائونسز کی مد میں ادائیگی کے لئے فنڈز نہیں ہیں،