سپریم کورٹ میں تمام صوبوں میں غیر جانبدار گورنرز کی تقرری کے لیے درخواست دائر

جمعہ 22 جون 2018 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سپریم کورٹ میں تمام صوبوں میں غیر جانبدار گورنرز کی تقرری اور صدر مملکت کی پوتی کی شادی گورنر ہاس سندھ میں منعقد کئے جانے کے خلاف درخواست دائر درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تمام صوبوں میں غیر جانبدار گورنرز کی تقرری اور صدر مملکت کی پوتی کی شادی گورنر ہاس سندھ میں منعقد کئے جانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی،درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تمام صوبوں میں غیر جانبدار گورنرز کا تقرر کیاجائے ، سندھ ،پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں نواز شریف کے مقرر کردہ گورنرز ہیں،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی پوتی کی شادی کی تقریب گورنر ہاس سندھ میں کرنے سے روکا جائے ، اگر گورنر ہاس میں سرکاری اخراجات پر صدر مملکت کی پوتی کی شادی ہوسکتی ہے تو عوام کو گورنر ہاس میں شادی کے انعقاد کاحق دیا جائے ، درخواست میں وفاق،ایوان صدر ، وزیر اعظم سیکریٹریٹ ،گورنرز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔