ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی کنٹینرز اور بیریئرز کے ذریعے بندش کا معاملہ ،آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

جمعہ 22 جون 2018 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی کنٹینرز اور بیریئرز کے ذریعے بندش کا معاملہ ، چیف جسٹس نے سڑکوں کی بندش پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی کنٹینرز اور بیرئئرز کے ذریعے بندش کے معاملے کی سماعت ہوئی درخواست گزار عظمی سعید ایڈوکیٹ نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کئی سڑکوں سے کنٹینرز اٹھا لیے گئے ہیں،ایم اے جناح روڈ سے ملحقہ سات سڑکیں تاحال بند ہیں ،چیف جسٹس نے سڑکوں کی بندش پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی،درخواست گزار نے بتایا کہ نمائش سے امام بارگاہ شاہ خراساں جانے والی تمام سڑکیں بند ہیں ،گارڈن سے مذہبی جماعت کی عبادت گاہ جانے والی سڑک بھی بند ہے ، سڑکوں کی بندش عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، چیف جسٹس نے کھارادر میں رام پاج اور بمبئی بازار کے اطراف کی سڑکوں کی بندش پر بھی آئی جی سندھ سے جواب طلب کرلیا۔