ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، سپریم کورٹ نے وفاقی اور چاروں حکومتوں سے جامع جواب طلب کر لیا

جمعہ 22 جون 2018 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ کی آبادی سے متعلق درخواست کی سماعت ، سپریم کورٹ نے وفاقی اور چاروں حکومتوں سے جامع جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ کی آبادی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے وفاقی اور چاروں حکومتوں سے جامع جواب طلب کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے آبادی کی روک تھام سے متعلق کیا اقدامات اٹھائے گئی بتایا جائے پالولیشن پالیسی کے کیا اثرات مرتب ہوئی سپریم کورٹ نے سماعت منگل کے لیے اسلام آباد میں مقرر کردی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وسائل دستیاب نہیں, آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہی, وفاقی اور صوبوں حکومت کو آبادی کنٹرول سے متعلق مربوط پالیسی مرتب کرنا ہوگی, دو ماہ قبل اٹارنی جنرل کو کہا تھا اقدامات سے آگاہ کریں,پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ 2002 میں وفاقی حکومت نے آبادی کنٹرول پالیسی بنائی, 2017 میں پنجاب حکومت نے اپنی صوبائی پالیسی مرتب کی, صوبائی پالیسی بنانے سے کافی بہتر نتائج ملی, 1998 میں پنجاب کی آبادی 2,6 جبکہ 2017 میں 2,1 فیصد ریکارڈ ہوئی۔