راجہ محمد ظفر الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے لیا

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کشمیر پروفیسر ساجد میر کو فوری کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت

جمعہ جون 18:18

راجہ محمد ظفر الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین پروفیسر ساجد میر فوری طور پر کمیٹی کا اجلاس بلائیں جس میں قائمہ کمیٹی کے ارکان کے علاوہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کانفرنس کے اسلام آباد میں موجود نمائندوں کو شمولیت کی دعوت دی جائے اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل و غارت و بربریت کے واقعات پر بھی غور و فکر کیا جائے ۔