چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ کا محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا دورہ

جمعہ 22 جون 2018 18:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ نے انہیں محکمہ اور اس کے ذیلی اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جنہیں سپیشل سیکرٹری داخلہ اور دوسرے سینئر افسروں نے معاونت فراہم کی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے محکمہ داخلہ کی ذمہ داریوں، کار کردگی اور کسی بھی واقعہ کی پیش آنے کیلئے پیشگی تیاریوں پر افسروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا۔

انہوں نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسروں اور ملازمین کی دلجمعی کو بھی سراہا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن اور ڈی جی پروبیشن بھی موجود تھے جبکہ سیکرٹری داخلہ نے محکمہ کی طرف سے چیف سیکرٹری کو شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :