قیامِ امن کیلئے اقوامِ متحدہ کا ساتھ د یں گے ، چین

چین اقوام متحدہ کی ورکشاپس کی میزبا نی اورقوام متحدہ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے موبائل تربیتی ٹیمیں تشکیل دے گا، چینی سیکورٹی منسٹر

جمعہ 22 جون 2018 18:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) چین کے ایگزیکٹو وائس پبلک سکیورٹی منسٹر نے کہا کہ چین قیامِ امن کیلئے اقوام متحدہ کی خدمات میں اس کا مزید ساتھ دے گا۔ چین اقوام متحدہ کی قیام امن کی استعداد کو بڑھانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔اقوامِ متحدہ کے دوسرے چیفس آف پولیس اجلاس میں وانگ شیا ہونگ نے اجلاسکو بتایا کہ چین اقوام متحدہ کی ورکشاپس کی میزبانی کرے گا، اقوام متحدہ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے موبائل تربیتی ٹیمیں تشکیل دے گا اور افریقہ کے لیے تربیتی پروگرامز کو ترجیحات میں رکھے گا تا کہ قیام امن کے لیی1 ہزار پولیس افسران کی تربیت کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اقوام متحدہ کے فریم ورک میں رہتے ہوئے افریقہ میں قانون کے نفاذ کی صلاحیتوں کو بہتربنانے کے لیے افریقی ممالک کی مدد پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

جناب وانگ شیا ہونگ نے افرادی قوت کی صورت میں مزید مدد دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ چین پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل اہلکار مہیا کرے گا اور قیام امن کے لیے خواتین آفیسرز کو تربیت بھی فراہم کرے گا جناب وانگ شیا ہونگ نے یہ بھی بتایا کہ چین نی330 افسران پر مشتمل دو فوری امدادی پولیس یونٹس کی تشکیل اور اہلکاروں کی تربیت کو مکمل کیا جبکہ قیام امن کیلئے دیگر ممالک کی 400 سے زائد پولیس آفیسرز کو بھی تربیت دی ہے ۔