صحبت پور ضلع میں نادرافس کی عدم فراہمی

جمعہ جون 18:22

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پانچ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود صحبت پور ضلع جیسے گنجان ٓاباد میں نادرافس کی عدم فراہمی حکومت کے مزے لینے والے سابق صوبائی وزیر اور حکمران طبقہ کی عوام سے ہمدردی اور ضلع کے عوام سے دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میر نثاراحمد خان کھوسہ کی سربراہی میں ضلع میں نادرا ٓافیس نہ ہونے کٰخلاف احتجاجی مظاہرہ سے اپنے انتخابی کیمپ زاکر حسین ناوڑہ محلہ سے لیکر ڈپٹی کمشنر ٓافیس تک ،عوام کی جمعفیر اس احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر نثاراحمد خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس حلقہ سے گزشتہ چالیس سالوں سے حکمران طبقہ مختلف پارٹیوں مین رہی اور ہر بار پارٹیان تبدیل کرتے رہے مگر تبدیل نہین کیا تو عوام کی ھالت زار اور ٓاج بھی صحت و صاف پانی کی عدم دستیابی ان حکمران طبقہ کی عوام سے دلچسپی کو واضح کرتا ہے۔ اس موقع پر ذاکر حسین ناوڑا ،نودھان خان بگٹی ،حاجی خاوند بخش کھوسہ ،اظہار کھوسہ ،عبداھکیم کھوسہ ،محمد قاسم بنگلانی ،حسین بخش بھنگر ،محمد خان کٹبار عباس علی کھوسہ اور بابو مسلح الدین کھوسہ ،میہر خان کامریڈ کھوسہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اور خوب نعرے بازی کی ۔