سبی شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں،کمشنر سبی ڈویژن

جمعہ جون 18:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر نے کہا کہ سبی کے لوگ انتہائی اچھے اور پیار باٹننے والے ہیں ،ٹرانسفر و پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے ،سبی میں جب ہماری پوسٹنگ ہوئی تو ہمیں مختلف چیلنچز کا سامنا تھا ،قلیل مدت کی وجہ سے ہمیں اتنا موقع نہیں ملا کہ ہم ان کی خدمت کر سکتے لیکن چھ ماہ کی مختلف مدت میں ہم نے شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کانفرنس ہال الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،الوداعی تقریب سے ڈائریکٹر لیویز فورس میر محمد نواب خان مری ،اور کمشنر آفس کے محمد اسلم مری نے بھی خطاب کیا ،الوداعی تقریب میںڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقار الزمان کیانی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو،تحصیلدار نصیر ترین،تحصیلدار ہادی بخش پہنور ،اکاونٹس آفیسر میر عبدالصمد بنگلزئی ،سپرنٹنڈنٹ راجہ وقار الزمان کیانی،لیویز رسالدار میر عارف مری،،میر شہباز خان باروزئی سمیت اسٹاف کے تمام اہلکاروں نے شرکت کی تقریب سے کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی کے لوگ انتہائی اچھے اور محبت کرنے والے ہیں جبکہ قلیل مدت کی وجہ سے ہمیں اتنا موقع نہیں ملا کہ ان کی خدمت کر سکے لیکن اس کے باوجود ہم نے سبی میں جب چارج سنبھالاتو ہمیں بے شمار مسائل کا سامنا تھا لیکن اللہ تعالی کے کرم اور آپ لوگوں کی تعاون سے وہ مسائل حل کئے سبی ہمیں دھول اور مٹی کی حالت میں ملا تھا تمام شاہرائیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار تھے آج ان شاہراوں کو مکمل کر کے سبی کی خوبصورتی کو بحال کیااور شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ سروس کے حصہ ہیں سبی اتنا دور نہیں آنا جانا ہوتا رہے گا اور سبی کے عوام کا پیار اور محبت کو کبھی نہیں بھولیں گے،علاوہ ازیںکمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر اور ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی نے سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی ،سابق صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی اور سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی اور سابق ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جمال مری سے الوداعی ملاقات کئے جبکہ کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر کے اعزاز میں مختلف آفسران کی جانب سے چائے پارٹی دئیے گئے تاہم بعد ازیںکمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصراپنے جائے تعنیاتی کے لئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :