11ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا

جمعہ 22 جون 2018 18:35

11ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان کا رواں مالی سالی کے ابتدائی 11ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مئی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15ارب 96کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 11ارب 14کروڑ ڈالر تھا، اس طرح زیرتبصرہ مدت میں جاری کھاتے کا خسارہ 4ارب 82کروڑ ڈالر بڑھ گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی 2018 میں برآمدات 13 فیصد نمو کے ساتھ 22 ارب 78کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 16.4فیصد اضافے سے 50ارب 72 کروڑ ڈالر رہیں۔ اس طرح 11ماہ کی تجارت میں 27ارب 93کروڑ 50لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا، اشیاو خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 32ارب 66کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، ترسیلات کی مالیت 17ارب 51کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 18ارب ڈالر رہی۔۔

متعلقہ عنوان :