حکوم مت کا 15برآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی ڈرابیک دینے کا فیصلہ

جمعہ جون 18:35

حکوم مت کا 15برآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی ڈرابیک دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے لوکل ٹیکسز اینڈ لیویز ڈرابیک آرڈر 2018کے تحت فٹ بال اور دیگر کھیلوں کی مصنوعات، لیدر گارمنٹس، سرجیکل مصنوعات، میڈیکل آلات، الیکٹرونک فین، آٹو پار ٹس اینڈ اسسریز اور فرنیچر سمیت 15مختلف برآمدی اشیا کو مختلف ریٹس پر ڈیوٹی ڈرابیک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کو حاصل دستاویز کے مطابق لوکل ٹیکسز اینڈ لیویز ڈرا بیک آرڈر 2018کے تحت شپمنٹ کے لیے یکم جولائی 2018سے 30جون 2021 تک ڈرابیک فراہم کیے جائیں گے، اس ڈرا بیک آرڈر کی شرائط کے تحت 50فیصد ڈرابیک اشیا کی ایکسپورٹ میں اضافے کی شرط کے بغیر جاری کیے جائیں گے جبکہ باقی 50فیصد ڈرابیک اس وقت جاری کیے جائیں گے جب برآمد کنندہ جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں 50فیصد اضافہ کرے گا۔

۔