بھارت نے امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیائ پر ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا

جمعہ 22 جون 2018 18:35

بھارت نے امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیائ پر ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیائ پر ڈیوٹی عائدکرنے پر جوابی کاروائی کرتے ہو ئے امریکی درآمدات پر عائد ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے بحری جہازوں کے ذریعے آنے والی بھارتی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی عائد کردی جس پر بھارت نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے بھارت میں درآمد کی جانے والی زرعی اور سٹیل کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے یہ اقدام یورپی یونین کی طرف سے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کئے جانے کی تقلید کرتے ہوئے کیا جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یورپی اشیائ پر ڈیوٹی عائد کئے جانے پر امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کی اور امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیائ پر بھی درآمدی ڈیوٹی عائد کردی۔ دریںا ثنا چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے چینی اشیائ پر درآمدی محصولات عائد کئے جانے کے بعد چین بھی امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیائ پر درآ مدی ڈیوٹی عائد کرے گا یا پہلے سے عائد ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا جائے گا۔۔