معروف فیشن ڈیزائنر اور لیجنڈ فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ نے شوہر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
ہماری علیحدگی کی خبریں جھوٹی ہیں ، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، کام سے فارغ ہوکر گھر پہنچتی ہیں تو وہ اپنا موبائل بند کرکے اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ وقت گزار کر ایک اچھی بیوی اور بہترین ماں بننے کی کوشش کرتی ہوں ، وکٹوریہ ایڈم بیکھم
جمعہ 22 جون 2018 18:35
(جاری ہے)
ان دونوں نے 18 سال قبل جولائی 1999 میں شادی کی تھی، دونوں کے 4 بچے جن میں سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔
جوڑے کا سب سے بڑا بچہ ان کی شادی سے بھی 3 ماہ قبل پیدا ہوا تھا، ان کے ہاں دوسرا بچہ 2002، تیسرا 2005 اور چوتھا 2011 میں پیدا ہوا تھا۔ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ کو نہ صرف برطانیہ بلکہ مغربی دنیا کا سب سے رومانوی جوڑا بھی قرار دیا جاتا رہا، دونوں کی محبت اور تعلقات کی چہ مگوئیاں دنیا بھر میں ہوتی رہتی ہیں۔تاہم گزشتہ 3 ہفتوں سے ان کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبروں سے جوڑے کے مداح پریشان ہیں۔مداحوں کی پریشانی اور جھوٹی خبروں کے پھیلنے کے بعد اب 44 سالہ فیشن ڈیزائنر اور ماڈل وکٹوریہ ایڈم بیکہم نے شوہر سے اپنے تعلقات سے متعلق وضاحت کی ہے۔ نیو یارک میں فوربز ویمن سمٹ میں اپنے اور شوہر کے تعلقات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے وکٹوریہ نے واضح کیا کہ ان کی علیحدگی سے متعلق سامنے آنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔وکٹوریہ نے کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ وہ ایک بہترین والدہ، بہترین بیوی اور نوکری پیشہ خاتون بننے کے لیے سخت محنت کرتی ہیں۔ان کے مطابق جب وہ کام سے فارغ ہوکر گھر پہنچتی ہیں تو وہ اپنا موبائل بند کرکے اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ وقت گزار کر ایک اچھی بیوی اور بہترین ماں بننے کی کوشش کرتی ہیں۔فیشن ڈیزائنر اور ماڈل نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ناقابل یقین حد تک اپنا دیوانہ اور ہمدرد قرار دیا۔وکٹوریہ نے بتایا کہ شادی کے وقت سے آج تک بیکہم ناقابل یقین حد تک ان کا خیال رکھتے آئے ہیں۔ان کے مطابق ان کے شوہر ہمیشہ انہیں اپنے مقاصد اور خواب پورے کرنے کے لیے انہیں حوصلہ دیتے رہتے ہیں۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.