رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گندم کی برآمدات میں 1.12ملین ٹن تک اضافہ

جمعہ 22 جون 2018 18:40

رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گندم کی برآمدات میں 1.12ملین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گندم کی برآمدات1.12ملین ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران صرف3 ہزار937 ٹن گندم برآمد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کیلئے گندم کا برآمدی ہدف1.4 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے اور مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران 1.12 ملین ٹن گندم برآمد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں گندم کی برآمدات سے 222 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ ملای سال میں جولائی تا مئی کے دوران صرف ایک ملین ڈالرکی گندم برآمد کی گئی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :