بی ایف اے بیس بال چیمپئن شپ کیلئے قومی انڈر 12 ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

جمعہ 22 جون 2018 18:47

بی ایف اے بیس بال چیمپئن شپ کیلئے قومی انڈر 12 ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان انڈر 12 بیس بال ٹیم بی ایف اے انڈر بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کوچ عاقب شیرازی کی زیر نگرانی شروع ہو گیا ہے جو 12 اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال شوکت جاوید کی ہدایت پر ایک مضبوط ٹیم کی تشکیل کیلئے سخت محنت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والی قومی انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی صورت میں قومی ٹیم انڈر 12 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔۔

متعلقہ عنوان :