سنجے کپور فلم بڑھب میں دوہرا کردار ادا کریں گے

جمعہ 22 جون 2018 18:58

سنجے کپور فلم بڑھب میں دوہرا کردار ادا کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے کپور فلم بڑھب میں دوہرا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے کپور طویل عرسے کے بعد ہدایتکار اکاش گوئیلا کی فلم بڑھب میں دکھائی دیں گے جس میں وہ دوہرا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ فلم کا عنوان سن کر تھوڑی حیرانگی ہوئی کیونکہ یہ عام یا روایتی عنوان جیسا نہیں ہے، اچھے عنوان کو پسندیدگی کے لئے وقت درکار ہوتا ہے، منفرد عنوان کی حامل فلمیں اچھا تاثر چھوڑتی ہیں اور ایک بار فلم لوگوں کو پسند آجائے تو لوگ اسے بھول نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ بہت اچھا ہے اور وہ فلم میں اپنے کردار کو راز میں رکھنا چاہتے ہیں اور اس فلم میں کام کرنے کا بنیادی سبب فلم میں دیا گیا خوبصورت پیغام ہے۔ فلم کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :