رابی پیرزادہ کی فلم شور شرابا کی نمائش 29جون کو متوقع

جمعہ جون 19:07

رابی پیرزادہ کی فلم شور شرابا کی نمائش 29جون کو متوقع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی فلم شور شرابا کی نمائش 29جون کو متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق فلم شور شرابا کو متعدد مرتبہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا مگر فلم ریلیز نہ ہو سکی۔اب سہیل خان پروڈکشن کی فلم شور شرابا کو 29جون کو نمائش کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے فلم کی کاسٹ میں بڑی بے چینی اور اصطرابی پائی جا رہی ہے کہ فلم کو بغیر کسی تشہیری مہم کے ریلیز کرنا حماقت ہے ۔

(جاری ہے)

اس فلم سے بہت سے اداکاروں کا کریئر وابستہ ہے اور خاص طور پر رابی پیرزادہ ،عدنان خان پہلی مرتبہ اکٹھے فلم میں ہیروئن اور ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں ۔۔۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اچھی خان ،سخاوت ناز ،لیلی ،موسی خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔اس حوالے سے فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ بات قابل فہم نہیں کہ فلم شور شرابا کو بغیر کسی تشہیری مہم کے ریلیز کر دیا جائے ۔ ان حلقوں کے مطابق فلم پر کثیر لاگت آئی ہے اور اس طرح فلم کو ریلیز کرنے سے نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ اس دوران بھارتی فلمیں بھی نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کی جا رہی ہوں گی اور ان سے مقابلہ کرنے کے لئے فلم شور شرابا کو بھرپور تشہیری مہم کے ساتھ آگے آنا ہو گا ۔۔

متعلقہ عنوان :