گڈانی 17 افراد ڈوبنے کا واقعہ ، آئی جی سندھ نے پولیس کو نئی ہدایات جاری کردیں

جمعہ 22 جون 2018 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے گڈانی بلوچستان کے سمندر میں مبینہ طور پر17افراد کے ڈوبنے کے واقعہ کے تناظر میں پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سندھ میں سمندر کی ساحلی پٹی کو ہر لحاظ سے محفوظ بنانے کیلئے مجموعی پولیس اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے عائد دفعہ144پر عمل درآمد سختی سے کرایا جائے اور اس حوالے سے عوام کو باقاعدہ آگاہی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اختیار کردہ حکمتِ عملی و لائحہ عمل میں کوئی بھی غفلت یا لاپرواہی ناقابلِ برداشت ہوگی۔