شہباز شریف دورہ لندن مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سیاسی سرگرمیوں کے لئے خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود کا رابطہ، ناراض (ن) لیگی رہنما زعیم قادری کو منانے کے بارے میں آگاہ کیا،سابق وزیراعلیٰ نے خود ملاقات کرنے کا عندیددیدیا

جمعہ جون 19:34

شہباز شریف دورہ لندن مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ صبح وطن واپس پہنچ گئے۔ شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے لاہور پہنچنے کے بعد سکیورٹی کی گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ائیر پورٹ سے ماڈل ٹائون روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر لاہور پہنچنے کے فوری بعد سیاسی سرگرمیوں کے لئے خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے رابطہ کیا۔

دونوں سابق وفاقی اور صوبائی وزراء نے شہباز شریف کو ناراض (ن) لیگی رہنما زعیم قادری کو منانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیلی فونک رابطوں کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے زعیم قادری کو خود منانے کا عند یہ بھی دیا ہے۔ ان سے کب رابطہ کیا جائے گا۔ اس بات کا شہباز شریف نے واضح نہیں کیا جبکہ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ابھی کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ ٹکٹ کے اجراء کا فیصلہ چند روز میں ہو گا۔ اس حوالے سے زعیم قادری کا غصہ علظ ہے۔