2018 کے انتخابات ملک میں حقیقی تبدیلی کا سال ثابت ہوں گے،صدر متحدہ مجلس عمل بہاولپور

جمعہ 22 جون 2018 19:36

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) صدرمتحدہ مجلس عمل ضلع بہاول پور ڈاکٹر محمد اشرف،جنرل سیکرٹری علامہ شفقت الرحمن نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات ملک میں حقیقی تبدیلی کا سال ثابت ہوں گے، نظام مصطفی کا نفاذ، آزاد خارجہ پالیسی، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اور عوام کو روزگار،صحت،تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے سمیت ایم ایم اے کا 12نکاتی انقلابی منشور قوم کے دلوں کی آواز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے، جمہوریت کی بالادستی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بروقت وشفاف انتخابات ہی واحد حل ہیں،انتخابات میں تاخیر ملک کو کسی نئے بحران سے دوچار کرسکتا ہے۔ وفاقی وصوبائی نگران حکومتوں کو اپنے اقدامات کے زریعے غیرجانبداری ثابت کرنا ہوگی۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی وخوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔شریعت کانفاذاورنظریہ پاکستان کوفروغ دیکرشہدائاوربانی پاکستان قائداعظم ؒ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔ایم ایم اے کے اتحاد سے کرپٹ ٹولاو سیکولرلابی سخت پریشان ہے۔