اسلام آباد ہائی کورٹ کی حساس ادارے کے باہر تجاوزات ہٹانے کیلئے جوائنٹ سیکرٹری دفاع کو ایک ہفتہ کی وارننگ

جمعہ 22 جون 2018 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کی حساس ادارے کے باہر تجاوزات ہٹانے کیلئے جوائنٹ سیکرٹری دفاع کو ایک ہفتہ کی وارننگ ، عدالت عالیہ اسلام آباد نے حکم دیا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جب سماعت شروع ہوئی تو حساس ادارے کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری دفاع محمد یونس عدالت میں پیش ہوئے ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ حساس ادارے نے کس قانون کے تحت چالیس کنال اراضی پر قبضہ جما رکھا ہے ۔ دہشت گردی کے نام پرقبضہ غیر قانونی ہے اگر ایک ہفتے میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی ای) کو ہر صورت تجاوزات ہٹانے اور روڈ کھولنے کی ہدایت کی جائے گی بعدازاں عدالت مزید سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :