این اے 154ملتان کے ناراض ٹکٹ امیدوار احمد حسین ڈیہڑ کی عمران خان سے ملاقات

ٹکٹ میرا حق ہے اور عوام سکندر بوسن کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں،احمد حسین

جمعہ جون 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پراین اے 154 ملتان سے ناراض ٹکٹ کے امیدوار احمد حسین ڈیہڑ نے عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے ان کو آگاہ کیا،ملک احمد حسین ڈیہڑ نے عمران خان سے این سے 154 کا ٹکٹ دینے پر اصرار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ حلقے میں پارٹی کے لیے مسلسل کام کر رہا ہوں، ٹکٹ میرا حق ہے اور عوام سکندر بوسن کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں،سکندر بوسن کو ٹکٹ دیا گیا تو پارٹی کو حلقے میں نقصان ہوبگا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ملک احمد حسین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ کے معاملے پر ناانصافی نہیں ہو گی، ٹکٹ کے فیصلے کا اختیار مجھ پر چھوڑ دیا جائے،۔۔عمران خان نے دھرنا ختم نہ کرنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا احتجاج رکارڈ ہو گیا، اب دھرنا ختم کر دیا جائے۔