نیب لاہور کی فواد حسن فواد کیخلاف کارروائی کیلئے چیئرمین نیب سے مشاورت شروع

جمعہ جون 19:46

نیب لاہور کی فواد حسن فواد کیخلاف کارروائی کیلئے چیئرمین نیب سے مشاورت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) نیب لاہور نے وزیراعظم کے سابق سپیشل سیکرٹری اور سینئر بیورو کریٹ فواد حسن فواد کے خلاف کارروائی کے لئے چیئرمین نیب سے مشاورت شروع کر دی ہے، فواد حسن فواد کو نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے طلب کرنے کے باوجود گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے جبکہ نیب لاہور نے فواد حسن فواد کے غیر سنجیدہ رویے کے بارے میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔