لاہور: رائے ونڈ روڈ پر سٹور میں مسلح ڈکیتی کی واردات

تین نامعلوم مسلح ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے کے بعد فرار ، پولیس نے سٹور کے مالک کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 22 جون 2018 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) رائے ونڈ روڈ پر واقعہ ایک سٹور میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں تین نامعلوم مسلح ڈاکو سٹور سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے، مقامی پولیس نے سٹور کے مالک کی درخواست پر تینوں نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق تین نامعلوم مسلح ڈاکو ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خریدار کی شکل میں سٹور میں داخل ہوئے اور انہوں نے سٹور کے مالک اور ملازمین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :