ساہیوال: جہاز گرائونڈ کالونی میں شادی شدہ عورت خدیجہ نے زہر پی کر خود کشی کر لی

جمعہ 22 جون 2018 19:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) جہاز گرائونڈ کالونی میں ایک شادی شدہ عورت خدیجہ 32سالہ نے زہر پی کر خود کشی کر لی اور جاں بحق ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خدیجہ کا اپنے خاوند عرفان سے گھریلو مسئلہ پر جھگڑا ہو گیا خاوند نے ٹھکائی کر دی جس پر دلبر داشتہ ہو کر خدیجہ نے زہر پی لیا جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گئی۔