Live Updates

ساہیوال: این اے 147سے تحریک انصاف کے امیدوار نے اپنے اثاثے ڈکلیئر کردیئے

جمعہ 22 جون 2018 19:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) سابق وفاقی وزیرا ور تحریک انصاف کے این اے 147ساہیوال سے نا زمزد امیدوار چو ہدری نو ریز شکور نے کا غذات نا مزدگی میں 842کنال زرعی اراضی 18کروڑ سات لاکھ بیس ہزار دو سو تیس رو پے کے اثاثے ڈ کلئیر کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پچھلے سال 75لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ۔ایک لاکھ روپے پارٹی کو فنڈ دیا ۔29لاکھ بیس ہزار روپے کے انعامی بانڈ ،ایک گاڑی 18،لاکھ روپے کے زیورات اور بنک میں کیش 12لاکھ روپے ظاہر کئے ہیں ۔جبکہ بینک سے 53لاکھ 15ہزار روپے کا قرضہ بھی لے رکھا ہے ۔کوئی ٹیکس ادائیگی نہیں کی تمام آمدن زرعی ہے ۔تعلیم لاء ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات