حسن ابدال،انڈین ہائی کمشنر کی اہلیہ کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب آمد، اجازت نہ ملنے پر یاترا کے بغیر ہی واپس

جمعہ جون 19:49

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) حسن ابدال،انڈین ہائی کمشنر کی اہلیہ کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب آمد۔گوردوارہ پنجہ صاحب میں جانے کی اجازت نہ ملنے پر یاترا بنا ہی واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعة المبارک کے روز انڈین ہائی کمشنر اجے بساریہ اپنی اہلیہ اور سٹاف کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کی یاترا کے لئے حسن ابدال پہنچے مگر متروکہ وقف املاک کے عملہ کی جانب سے اُنہیں گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انڈین ہائی کمشنر اجے بساریہ اور اُن کے دیگر سٹاف کو اجازت نہ ملنے پر وہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کی یاترا کئے بنا ہی واپس اِسلام آباد روانہ ہوگئے۔